خاتون پرتشددکے ملزم کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم 

خاتون پرتشددکے ملزم کی درخواست ضمانت منظور، رہائی کا حکم 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے خاتون پر تشدد کے ملزم کی ضمانت کی درخواست پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کاحکم دے دیا مسٹرجسٹس سہیل ناصر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کسی سائل کواس کے  قانونی حق سے محروم کرنا نا انصافی ہے، قابل ضمانت جرم میں ضمانت نہ دینا سراسر نہ انصافی ہوتا ہے، شیخوپورہ کے ممتاز بھٹو پر خاتون پر تشدد کا الزام ہے، ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ لگتا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج خاتون کا تقدس پامال ہونے کے تاثر کے زیر اثر تھے،ملزم کے خلاف تمام الزامات قابل ضمانت ہیں، اس لئے ملزم  ممتاز بھٹو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہاکرنے کاحکم دیاجاتاہے۔

منظور 

مزید :

صفحہ آخر -