آزاد کشمیر،مسافر وین کھائی میں جا گری،3بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

آزاد کشمیر،مسافر وین کھائی میں جا گری،3بچوں سمیت 11افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  چناری،باغ(نیوزایجنسیاں) راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے ملحقہ وادی کھلانہ جانیوالی ٹویوٹا ہائی ایس شاہدرہ موڑ چھتر کلاس کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے،مرنیوالوں کی لاشیں انکے گھروں میں پہنچنے ہی کہرام مچ گیا جہلم ویلی بھر میں ہر آنکھ اشکبار تمام افراد کی نماز جنازہ ادا نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادکی شرکت آہوں اور سسکیوں میں منوں مٹی تلے مرنے والوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے ملحقہ یونین کونسل وادی کھلانہ جانے والا ٹویوٹا ہائی ایس 1501شاہدرہ،چھتر کلاس کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور تین شیر خوار بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے پولیس،ریسکیو اور سول افراد نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گہری کھائی سے نکال کر ہسپتال پہنچایا زخمی ہونے والوں میں چار افراد سی ایم ایچ جبکہ گیارہ افراد کو امبور ہسپتال پہنچا یا گیا ہے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ہوا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد جمیل ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی،حلیمہ خان دختر محمد خان ساکنہ ریوند چکوٹھی،روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ،مہران اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ سگنہ کھلانہ،رفییہ بی بی زوجہ محمد سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ،نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی،حمزہ ولد محمد خان ساکنہ ریوند،محمد سیلم ولد محمد شریف ساکنہ چناری،احسن ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں وقاص ولد دین اکبر،اسماء سفیر دختر محمد سفیر،آمنہ دختر محمد خالد،حمزہ خالد ولد محمد خالد عامر ولد عبدالحمید نازمین زوجہ زبیر،رفعیہ بی بی زوجہ سفیر عقیل حمید ولد عبدالحمید،قدیر ولد عبدالحمید،ندیم ولد قیوم،خیام ولد راشد،ناصر حسین ولد عارف ثوبیہ بی بی زوجہ راشد،سیلم ولد شریف،مہرین فاطمہ دختر اورنگزیب،سخاوت ولد نامعلوم اور خیام ولد راشد ساکنان چکوٹھی و گردونواح شامل ہیں زیادہ تر افراد کا تعلق چکوٹھی،وادی کھلانہ اور گردونواح سے بتایا جاتا ہے۔
آزاد کشمیر حادثہ

مزید :

صفحہ اول -