سعودی عرب نے تاحال حج پالیسی  کا اعلان نہیں کیا،پیر نور الحق قادری 

  سعودی عرب نے تاحال حج پالیسی  کا اعلان نہیں کیا،پیر نور الحق قادری 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)   پاکستان کے وفاقی وزیرِ برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ رواں سال حج کے حوالے سے سعودی عرب نے تاحال واضح پالیسی کا اعلان نہیں کیا، البتہ حکومت محدود تعداد میں عازمین کو حج کے لیے بھیجنے کے انتظامات کی تیاری کر سکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور وزارتِ مذہبی امور پاکستان میں لگائی جانے والی چین کی ویکسین کی منظوری کے معاملے پر ریاض سے بات چیت کر رہے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ حج پالیسی کے اعلان سے قبل یہ معاملہ طے پا جائے گا۔تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت ایک بڑی جماعت پر پابندی لگا کر دیوار سے لگانا نہیں چاہے گی اور تحریکِ لبیک کو چاہیے کہ وہ پابندی پر نظرِ ثانی کا اپنا مقدمہ مثبت انداز میں پیش کرے۔

پیر نور الحق قادری 

مزید :

صفحہ اول -