عام آدمی کی ترقی نہیں ہوئی البتہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی ضرور ہوئی
اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اس وقت خیبر سے لیکر کراچی تک ہر فرد تبدیلی سرکار کی مہنگائی کا ستایا ہوا نظر آرہا ہے مگر حیرت کی بات ہے کہ یہ دعوے کررہے ہیں کہ ملک معاشی طور پر بہتر ہو گیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس حکومت نے تو اچھے خاصے معاشی طور پر ترقی کرتے ہوئے ملک کو معاشی طور پر دلوالیہ ہونے کے قریب ہی نہیں کردیا ہے بلکہ معاشی صورت حال کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا ہے ان کی حکومت میں عام آدمی کی تو کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے البتہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کی ترقی ضرور ہوئی ہے۔
میاں افتخار حسین