پاکستان نے 28ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 46مشترکہ مشنز میں حصہ لیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان نے30ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاکستان کے اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا جب پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشن میں اپنا پہلا دستہ تعینا ت کیا۔،پاکستان پچھلے کئی برسوں میں مستقل طور پر تعاون کرنے والے ممالک میں سب سے بڑا اور مؤثر ملک رہا ہے،بیرون ملک ہمارے دستوں نے جنگ زدہ علاقوں کو معمول پر لانے، امن وامان برقرار رکھنے اور انتخابات کی نگرانی کے ذریعے سیاسی تقسیم کے کامیاب منتقلی کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔پاکستان نے دْنیا بھر کے تقریباََ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائدا فواج کے ہمراہ 46مشترکہ مِشنز میں حصہ لیا،اس وقت افواجِ پاکستان کے 4515 جوان امن مشنز کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 160جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔متعدد عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کی قیادت نے عالمی سطح پر پاکستان کی پْر امن فوج کی کارکردگی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی چھتری تلے تاحال84پاکستانی خواتین امن مشن کا حصہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان 19جون2019میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دورہ پاکستان سے قبل پاکستانی خواتین کے15رکنی امن دستے کو بہترین کارکردگی پر تمغوں سے نوازا۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے حوالے سے امن کی کوششوں میں بہترین کردار ادا کرتا رہے گا۔
مشترکہ مِشنز