پشاور، ماہر کتوں نے کورونا کے مزید  14 مسافروں کی نشاندہی کر دی

پشاور، ماہر کتوں نے کورونا کے مزید  14 مسافروں کی نشاندہی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(آئی این پی) باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات  تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے مزید 14مریضوں کی نشاندہی کردی،تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے،شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے ان کی جانچ کی گئی، ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی،ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کیسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے ان کی نشاندہی کرتے ہیں،انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے، کرونا پازیٹیو ہونے والے چودہ مریضوں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
 نشاندہی

مزید :

صفحہ آخر -