ملتان، دلہن سے اجتماعی بداخلاقی، تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

ملتان، دلہن سے اجتماعی بداخلاقی، تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی

  

 ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن سے شادی کی رات اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ  پر کسی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا، سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے کیومکہ اجتماعی بداخلاقی ثابت ہوئی ہے ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں دلہن کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کے واقعہ میں ابھی تک تفتیش میں کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا سی  پی او منیر مسعود مارتھ نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے یہ کہنا ابھی تک بلکل غلط ہے کہ یہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے  ابھی تک دلہن کا مؤقف ہی سچ ثابت ہو رہا ہے کہ اجتماعی بداخلاقی ہوئی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس بات کو ثابت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے ابھی تک کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تین ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

اجتماعی بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -