وزارت کے لئے نہیں قوم کی خدمت کے لئتے میدان عمل میں ہوں:لیاقت خٹک

  وزارت کے لئے نہیں قوم کی خدمت کے لئتے میدان عمل میں ہوں:لیاقت خٹک

  

 نوشہرہ (بیورورپورٹ) واجد علی سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے لیاقت خان خٹک نیکھولا چیلنج دیتے ہوئیکہا ہے کہ اگر کسی نے میرا سیاسی قد کاٹ معلوم کرنا ہے تو وہ بھی2023کے انتخابات سے قبل استعفی دے اور میں بھی استعفی دے دوں گا دیکھتے ہیں کہ قوم کس کو ووٹ دے دیں گی وزارت کیلیے نہیں قوم کی خدمت کیلیے اپنے بیٹے سمیت میدان میں نکلا ہوں وزارت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس وقت تک حامی نہیں بھروں گا جب تک عمران خان ون ٹو ون  ملاقات کیلیے وقت نہیں دیتیہمیشہ اپنے علاقے کے غریب عوام کے حقوق کے حصول کیلیے آواز اُٹھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے علاقے کے عوام عزتِ سے نواز رہی ہے اور کسی سیاسی کارکن کیلیے عوامی عزت کا ملنا ان کے عوامی خدمت کا اعتراف ہے وزارت کی پیشکش ہوئی لیکن آئندہ کا لائحہ عمل اپنے سیاسی رفقاء کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد تشکیل دیں گے ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ قوم کی خدمت اور عوام کی ترقی و خوشحالی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ ولئی میں سابق یوتھ کونسلر عظیم خان کی رہائشگاہ پر عظیم خان کا اپنے خاندان، ہزاروں ساتیھوں کے ہمراہ لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم احد خٹک عظیم خان،معتصم بااللہ، میاں ظہور کاکا خیل نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقعہ پر سابق ناظم عبدالرحمن، اشتیاق، ملک اضغر خٹک اور حاجی فضل اللہ آف پیرسباق بھی موجود تھے لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اپنے علاقے کے غریب عوام بیروزگاری سے تنگ نوجوانوں اورمہنگائی کی چکی میں پسنے والی قوم کو اپنی وزارت کی خاطر بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتا اقتدار اور وزارت آنے جا نے والی چیزیں ہیں عوامی مفادات پر نہ کھبی سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے اور نہ کسی کو سمجھوتہ کرنے دیں گے غرور تکبر کے خاتمے کا وقت قریب ہے اوربہت جلد غرور تکبر کے بت پاش پاش ہونے والے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مالی سال بجٹ کی منظوری میں اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کروں گا تحریک انصاف کا کارکن ہوں اور رہوں گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -