منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، فاروق زمان خان

  منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، فاروق زمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر میں منشیات اور دیگر جرائم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سود خور اور دیگر جرائم پیشہ افراد توبہ تائب ہو کر اچھے شہریوں کی طرح زندگی گزارے۔ پولیس اصلاحی جرگہ ممبران سمیت علاقہ عوام کی تعاون سے تمام جرائم کا خاتمہ یقینی بنائینگے  شبقدر میں منشیات کی روک تھام سود دیگر جرائم کے خاتمے کے حوالے سے السلیطی ویلفئیر ٹریٹمنٹ سنٹر شبقدر کے زیر اہتمام شبقدر پشکلاوتی اصلاحی جرگہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سابقہ اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید اکرم شاہ نے کی۔  پشکلاوتی اصلاحی جرگہ کے عہدیداروں اور ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان تھانہ شبقدر۔ تھانہ خواجہ وس کے ایس ایچ اوز شبقدر کے مختلف علاقوں کے معروف سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی ۔ ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان اصلاحی جرگہ کے صدر شاہد خان کتوزئی۔ ایم پی اے عارف احمد زئی کے فوکل پرسن عطا اللہ خان مردانہ۔ السلیطی ویلفئیر ٹریٹمنٹ سنٹر کے ایم ڈی زبیر احمد خان حلیم زئی سید اکرم شاہ۔رحمت علی مہمند اور دیگر نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  کہ شبقدر پشکلاوتی اصلاحی جرگہ  منشیات کی روک تھام سود  دیگر جرائم اور برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شبقدر پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور علاقہ معززین علما کرام سیاسی سماجی شخصیات صحافی سمیت ہر طبقہ کے لوگ پولیس انتظامیہ اور شبقدر اصلاحی جرگہ سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ نوجوان نسل منشیات کی تباہی اور بربادی سے محفوظ ہو اور ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمات انجام دے کر پرامن تعلیم یافتہ اور ترقیافتہ خوشخال معاشرہ قائم ہو پولیس اور اصلاحی جرگہ ممبران نے اجلاس کے دوران عہد کیا کہ ملکر منشیات کی روک اور دیگر جرائم اور برائیوں کا خاتمہ کرینگے۔اجلاس کے اختتام پر السلیطی ویلفئیر ٹریٹمنٹ سنٹر کی جانب سے ایم ڈی زبیر احمد حلیم زئی چیرمین فاروق خان حلیم زئی جنرل سیکرٹری بخت ریاض خان رشکئی ڈاکٹر مسعود صحافیوں  سید عابد شاہ سید نادر شاہ اور دیگر کے ہاتھوں اعلی کارکردگی اور بہترین خدمات پر ایوارڈز دئیے گئے