شبقدر، نشی بھانجے نے اپنے دو ماموں کو گولی مارشدید زخمی کر دیا
شبقدر(تحصیل رپورٹر) نامعلوم وجوہات ک بناء پر نشی بھانجے نے اپنے دو ماموں کو گولی مار دی۔ دونوں شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق باچہ گڑھی بٹگرام میں شیر علی اپنے حجرے میں اپنے بھانجے فضل سید ولد فقیر سید سکنہ خرکی کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ رات 1بجہ بھانجے فضل سید نے اپنے ماموں شیرعلی کو گولی ماردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ زخمی حالت میں گھر میں سویا ہوا دوسرے بھائی کو پکارا جس پر ملزم نے اپنے دوسرے ماموں فرید گل پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوا پولیس تھانہ بٹ گرام نے مجروح شیر علی ولد طماش خان کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلی۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ واضح رہے کہ ملزم فضل سید عادی نشی تھا۔