پشاور،اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون افراد گرفتار 

پشاور،اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون افراد گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون میں شہر اور نواحی علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مزید 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے،تھانہ متھرا اور تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار عدد کلاشنکوف،ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق اسلحہ نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاون میں اندرون شہر کے بعد نواحی علاقوں میں بھی مسلح افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ متھراتیمور سلیم نے تین مسلح ملزمان مسلم ولد عبد اللہ،موسم اور اکرم پسران مسلم کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور دو پستول برآمد کر لئے ہیں اسی طرح ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے بھی کاکشال میں اسلحہ نمائش کرنے والے دو ملزمان نورخان ولد قادر خان سکنہ باجوڑ، محمد یاسر ولد اشرف سکنہ چارسدہ کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے دو عدد کلاشنکوف اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے ہیں جن کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے