وزیر اعلیٰ محمود خان کا کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر عالیہ مختیار اور اہلکار کی شہادت  پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کرونا سے متاثرہ ڈاکٹر عالیہ مختیار اور اہلکار کی ...

  

َِِپشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر عالیہ مختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔کورونا صورتحال میں قوم کے لئے ڈاکٹر کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔  وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ایک راہگیر بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -