اختیار بیگ کی ایف بی آر کو  ریکارڈ ریونیو وصولی پر مبارکباد

 اختیار بیگ کی ایف بی آر کو  ریکارڈ ریونیو وصولی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے گزشتہ 11 مہینے میں 18 فیصد گروتھ کے ساتھ جولائی سے مئی 2021ء کے دوران ریکارڈ 4143 ارب روپے ریونیو وصول کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل 2021ء میں ایف بی آر نے 57 فیصد اضافی ریونیو 384 ارب روپے گزشتہ سال کے 240 ارب روپے کے مقابلے میں وصول کئے ہیں۔ڈاکٹر بیگ نے ممبر اِن لینڈ ریونیو آپریشن ڈاکٹر اشفاق احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور اُن کی ٹیم کی کسی مالی سال میں پہلی بار 4,000 ارب روپے سے زیادہ ریونیو کی وصولی کو ایف بی آر کی شاندار کارکردگی قرار دیا ہے۔