تخت بھائی خاتون سے  بالیاں چھیننے والا ملزم گرفتار 

 تخت بھائی خاتون سے  بالیاں چھیننے والا ملزم گرفتار 

  

 تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی، معمر بیوہ خاتون سے بزور زبردستی کانوں سے سونے کی بالیاں کھینچ کر چھرانے والا سنگدل ملزم گرفتار۔ملزم ظاہرولد یارمولا سکنہ ہاتھیان نے بوڑھی بیوہ خاتون کی بالیاں کھینچ کر اسکے کانوں کو بھی زخمی کیا تھا۔ملزم وردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم تھانہ شیر گڑھ پولیس نے ایس ایچ او آرشد خان کی قیادت میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم سے مال مسروقہ دو عدد سونے کے بالیاں برآمد کرلی گئی ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -