خراب کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف عمران یعقوب نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرے گا وہ رہے گا، ورنہ گھر جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے خراب کارکردگی دکھانے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایس ایس پی سمیت 31 افسران کو وارننگ جاری کردیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب نے خصوصی گفتگو کر میں کہا کہ جو کام کریگا وہ رہیگا، ورنہ گھر جائے گا، کوشش ہے سابق ایڈیشنل آئی جی کی پالیسی کو لے کر چلوں۔عمران یعقوب نے کہا کہ منشیات فروشی کیخلاف حکمت عملی بنارہیہیں، منشیات فروشی کیخلاف رینجرزبھی پولیس کیساتھ کام کرے گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا شہر کے50 فیصد جرائم کراچی کے30 تھانوں کی حدودمیں ہوتے ہیں، 30 ایس ایچ اوز کو جرائم کی روک تھام کیلئے الٹی میٹم دیاہے، موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تجویز دی ہے، کراچی کے تمام مصروف علاقوں میں پارکنگ پلازہ بنائے جاسکتے ہیں۔