حکومت فلا پ، غربت، بے روزگاری سے حالات سنگین، اویس لغاری

حکومت فلا پ، غربت، بے روزگاری سے حالات سنگین، اویس لغاری

  

جام پور  (نمائندہ خصوصی )   تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ امن وامان کی صور تحال انتہائی خراب ہے۔ لادی گینگ نے کاروائیاں بزدار حکومت کے لیے چیلنج سے کم نہ ہیں۔ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

سردار اویس احمد خان لغاری نے مقامی رہنماء وسابق تحصیل ناظم قاضی سیف اللہ کے بیٹے قاضی حماد سیف اللہ سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ عوام کے حقوق اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے ملک تبائی کی طرف جارہا ہے۔ چینی اور اٹا چور ان کی کابینہ میں شامل ہیں۔ لوگ اج بھی مسلم لیگ کے دور کو یاد کرتے ہیں۔ نیازی خان یوٹرن لینے کے علاوہ تمام تر توانیاں اپوزیشن کو دبانے میں خرچ کر رہے ہیں۔ میرٹ کے نام پر نوجوانوں سے دھوکہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں لا سکی۔ مقامی رہنماء قاضی حماد سیف اللہ نے راجن پور کی مقامی سیاسی صورت حال اور متوقع بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ اور حلقہ کے لوگوں کے مسائل اور اقتدار گروپ کی عوام پر زیادتیوں سے بھی سردار اویس احمد خان کو اگاہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد لغاری کو داجل ان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرکے کارکنان کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اویس لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -