کرونا وارتیز، ملتان اور ڈیرہ میں مزید 8مریض جاں بحق

کرونا وارتیز، ملتان اور ڈیرہ میں مزید 8مریض جاں بحق

  

  ملتان،ڈیرہ (  خصو صی رپورٹر  ،سٹی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 02 مزید   مریض جاں بحق ہوگئے،اموات کی مجموعی  تعداد 795 ہو گئی  زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 83 ہو گئی،21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331  ، 225 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 14 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

بچے زیر علاج, فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کے رہائشی 55 سالہ مجاہد، اور 50 سالہ محمد اشرف خان نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 29 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 795 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے جن میں سے 60 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 21مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 49 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 225افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 505 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کا کورونا آئی سو لیشن وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے جہاں اس وقت 225 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 14 خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،جن میں سے  106 بستر خالی ہیں،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے۔ڈیرہ غازیخان میں کرونا کے باعث اموات میں اضافہ،ایک ہی روزمیں مزید چھ مریض دم توڑ گئے اور 14نئے مثبت کیسز سامنے آگئے اس سلسلہ میں فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ کرونا کے باعث چھ مریض تونسہ کی 64سالہ جنت مائی،ڈی جی خان کا 65سالہ محمد ریاض،بستی وڈور کا 42سالہ ذوالفقار،چھابری بالا کا 60سالہ ٹھینگو خان،جام پور کا 65سالہ منظور احمد اور 70سالہ بلقیس بی بی جاں بحق ہو گئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت کل 38مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 6کی حالت تشویشناک ہے۔ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاک ڈاون  کی خلاف ورزی پر13 کاروباری مراکز کو سیل  کیا ہے۔اسی طرح کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر9 بسوں کو تحویل میں لیا گیا۔ماسک نہ پہننے پر23 شہریوں پر11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ایک شہری کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ دکانیں سربمہر کردیں اور پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔انہوں نے سہولت بازار کوٹ چھٹہ کا بھی معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب کے پیش نظر دریائے سندھ کے نور پور،قریشی قسمانی سپرز کا جائزہ لیا۔ حفاظتی بند کی مرمت و بحالی کیلئے متعلقہ افسران کو سفارشات ارسال کیں. 

کورونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -