نعروں سے جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم نہیں ہوں گی،نوید عامر جیوا 

نعروں سے جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم نہیں ہوں گی،نوید عامر جیوا 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے تین سالوں میں صرف نعرے، دعوے اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھی نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی محرومیاں میں اضافہ ہو رہاہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے دور اقتدار میں ملتان سمیت (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

جنوبی پنجاب بھر میں تاریخی ترقیاتی کام اور قدامات کئے ہیں اس طرح کے کام نہ ماضی میں ہوئے ہیں نہ ہی آنے والے کسی اور پارٹی سے امیدہے کہ وہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں ملتان سمیت جنوبی پنجا ب کی حالت ہی بگاڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے اس خطے کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

نوید عامر جیوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -