حکومت صنعت کاروں کو مراعات دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، شاہدہ احمد
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں اورزیادہ سے زیادہ مراعات لارہی ہے۔ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا اور معاشی بحران حل ہورہا(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ہے۔وہ یہاں معززین علا قہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب کیے اس کے باوجود معاشی ترقی کی گروتھ چارفیصد ہونا حکومت کی نیک نیتی اوردیانتداری کانتیجہ ہے۔ جسے دیکھ کر کرپٹ مافیا حیران ہے۔انہوں نے کہاکہ نمائشی منصوبوں اورشوبازیوں کا دورگزرگیا۔جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کوعملی شکل دی جارہی ہے مزید خوش خبر ی کہ ٹیکس فری بجٹ لایاجارہاہے۔
شاہدہ احمد