ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ چوہدری انوار الحق کا سنٹر ل جیل کادورہ

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ چوہدری انوار الحق کا سنٹر ل جیل کادورہ

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ا ینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد انوار الحق نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا انہو ں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد حارث منیر،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز  اور(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

میڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن ا سیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور  دیگربیرکس کا معائنہ کیا  انہوں نے اسیران سے مسائل پوچھے اورا سیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو رہا کرنے کا حکم بھی جاری کیا. 

سنٹرل جیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -