مریدکے،فیروزوالہ، حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،8 زخمی 

مریدکے،فیروزوالہ، حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،8 زخمی 

  

مریدکے،فیروزوالہ(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)  جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کامونکی کا رہائشی محمد اشرف اپنی بیوی رقیعہ بی بی اور اپنی بہن آسیہ بی بی اور کم سن بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لاہور سے کامونکی جا رہے تھے جب داؤ کے مریدکے پکے سٹاپ کے قریب پہنچے تو سڑک کی خرابی کے باعث موٹر سائیکل پھسل کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اشرف کی بیوی اور بہن سڑک پر جا گرے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ڈیمپر کی زد میں آکر رقیعہ بی بی جان بحق ہو گئی جبکہ زخمی اشرف اور اس کی بہن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ان کا کم سن بیٹا معجزانہ طور پر بچ گیا۔جی ٹی روڈ پر ننگل ساھداں کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ کر نوجوان اللہ یار شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا لاہور روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر الٹ جانے کے باعث ٹرک کا ہیلپر سلیم ہلاک اس کا ساتھی ذوالفقار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلےء ہسپتال داخل کروا دیا گیا لاہور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ الٹنے سے تین عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -