رحیم یارخان:ڈی سی آفس میں اجلاس، ترقیاتی سکیموں کاجائزہ، مشاورت

رحیم یارخان:ڈی سی آفس میں اجلاس، ترقیاتی سکیموں کاجائزہ، مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی پیکجز کے تحت جاری فلاح عامہ کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلا س منعقد ہوا جس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے سردار عامر نواز خان سمیت دیگر عوامی نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور اعلی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، افسران منصوبوں کے(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 تعمیراتی مراحل کی نگرانی کرکے پائیداری کو یقینی بنائیں اور متعلقہ ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت بارے تسلسل کے ساتھ آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ہر زاویے سے عوامی مفاد میں ہونے چاہیے۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران کو کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کی جار ی ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرائی جائے۔اس سلسلہ میں واضح کار کردگی نظر آنی چاہیے جبکہ فنڈز کے شفاف استعمال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے سو فیصد فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا ئے گی۔ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور ناقص میٹریل کی شکایت پر متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ارکان اسمبلی نے شیخ زید ہسپتال میں صفائی کی ناقص صور تحال اور کمزور انتظامی امور پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال خصوصا ایمرجنسی میں حالات غیر تسلی بخش ہیں۔سینئرز ڈاکٹرز غیرحاضر جبکہ جونیئر مریضوں پر توجہ نہیں دے شہریوں کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے غیر مناسب رویہ کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے تدارک کے لئے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال اپنے کردار ادا کریں۔ایم پی اے سردار عامر نواز خان چانڈیہ نے کہا کہ عوامی مفاد سے جڑے منصوبوں کی تکمیل میں بلا وجہ تاخیر کے مرتکب محکموں اور کنٹریکٹرز کی رپورٹ کی جائے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت بارے روزانہ کی بنیاد پر پراگریس چیک کی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں 32ارب سے زائد لاگت کے 1711ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
اجلاس