سکیورٹی اینڈ ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان کمپنیوں کی ڈائریکٹ لسٹنگ کی منظوری

 سکیورٹی اینڈ ایکس چینچ کمیشن آف پاکستان کمپنیوں کی ڈائریکٹ لسٹنگ کی منظوری

  

  ملتان (نیوز  رپورٹر  )  سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے سٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کی ڈائر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

یکٹ لسٹنگ کی منظوری دے دی۔ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹ لسٹنگ کا فریم ورک تمام شراکت داروں اور عوامی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا،ڈائریکٹ لسٹنگ فریم ورک پاکستاناسٹاک ایکسچینجکی رولز بک کا حصہ ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹ لسٹنگ سے کمپنیوں کی سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ سہل اور آسان ہو جائے گی،اقدام سے کمپنیوں کی کارپوریٹ گورننس میں بھی بہتری آئے گی۔ اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی کم از کم 20 کروڑ روپے ادا شدہ سرمایہ کی حامل پبلک لمیٹڈکمپنیدرخواست دے سکتی ہے،کمپنیوں کو لسٹنگ کے بعد کارپوریٹ گورننس اور لسٹنگ کے بعد کی کمپلائنس کو یقینی بنانا ہوگا۔

ڈائریکٹ لسٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -