ایڈیشنل آئی جی کاراجن پور کادورہ، پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں 

ایڈیشنل آئی جی کاراجن پور کادورہ، پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں 

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے راجن پور کے علاقہ تھا نہ فاضل پورکا وزٹ کیا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے تھا نہ کاسر پرائز وزٹ کیا وزٹ کے دوران اُنہوں نے فرنٹ ڈیسک آئن لائن اور مینوئیل ریکارڈ چیک کیا تھا نہ میں زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا تفتیشی آفیسران کو تفتیش مکمل کرکے جلد حقائق پر یکسو ئی کے احکامات جاری کئے حوالات کادور ہ کیا ایس ایچ او تھا نہ فاضل پور کو حوالات میں موجود قیدیوں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں تھانہ میں آنے والے سائلین سے اُن کے مسائل دریافت کئے اور فوری حل کر نے کے احکامات دئیے ایڈیشنل آئی جی نے شاہراؤں اور ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی آفیسران کوفیلڈ میں ڈیوٹی دینے والے ان اہلکاروں کوٹھنڈا پانی اوردھوپ سے بچاؤ کیلئے چھتر یاں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ظفراقبال کا کہناتھا کہ محکمہ پولیس میں جانفشا نی سے فرائض انجام دینے والے جوان محکمہ کا سرمایہ ہیں جوانوں کی فلاح وبہبود ہمارااولین فریضہ ہے ایڈیشنل آئی جی نے ڈی پی اوراجن پور کے دفتر کاوزٹ کیا جہاں ڈی پی اوراجن پورفیصل گلزار نے انہیں سرکل روجہان اور بنگلہ اچھا کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کی موجودگی میں دریائی کچہ روجہان کی صورت حا ل پر بریفنگ دی اور دریائی کچہ میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی زیر صدارت ڈی پی او آفس راجن پور میں منعقدہ اجلاس میں ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے کچہ میں لاکھانی گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر بریفننگ دی اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال کا کہنا تھا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پولیس جوان بہادری اور عزم سے خطرناک مجرموں کے خلاف سینہ سپر ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز مکمل امن و امان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ لاکھانی گینگ سمیت دیگر گروہوں کے خلاف بھرپور کامیابیاں حاصل کی ہیں پولیس کو رینجرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

ظفراقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -