شیر شاہ فیڈر پردباؤ سے ٹرپنگ میں اضافہ، لوگو ں کا احتجاج

شیر شاہ فیڈر پردباؤ سے ٹرپنگ میں اضافہ، لوگو ں کا احتجاج

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) بستی تالاب،چاہ چھٹ والا،بستی سلطان پور ہمڑہ کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شیر شاہ فیڈر کا لوڈ چناب فیڈر پر شفٹ کیا جائے تاکہ وہاں بجلی کی بندش اور ٹرپنگ میں کمی آسکے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شیر شاہ فیڈرپر دباوکی وجہ سے ٹرپنگ کی شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ سپریٹینڈنٹ کوایک لائن پر تین فیڈر کا چارج دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے، جبکہ دیہاتی فیڈر ہونے کی وجہ سے کوئی ایکشن نہیں ہورہا ہے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

،شیر شاہ فیڈراوور لوڈ ہونے کی وجہ بار بار ٹریپنگ اور لائٹ 16,16گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جبک جس کی وجہ سے بستی تالاب،چاہ چھٹ والا،بستی سلطان پور ہمڑ، چاہ کالے والا،بستی بچ کے مکین بہت زیادہ پریشان ہے،جلد سے جلد لوڈ شفٹ کیا جائے شیر شاہ فیڈر کو لود چناب پر شفٹ کیا جائے تاکہ وہاں کے مکینوں کے مکینوں کو بجلی میسر ہوسکے گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن واپڈا انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گاڑڈن ٹاؤن، شیر شاہ روڈ کے علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں مگر گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن انتظامیہ لسی پی کر سوگئی ہے گارڈن ٹاؤن کے علاقوں پل مظفر آباد، بستی عمران نگر،والوٹ موڑ راجہ پور کے علاوہ دیگر علاقوں میں کئی روز سے بجلی کی عدم فراہمی یا آنکھ مچولی نے مکینوں کو شدید گرمی میں بے حال کر کے رکھ دیا ہے اور معصوم بچوں سمیت بیمار مرد، خواتین کو شدید پریشانی اٹھاناپڑ رہی ہے مختلف گھروں میں حادثات کے باعث آپریشن کے بعد ہسپتالوں سے شفٹ ہونے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شیر شاہ فیڈر اور چناب فیڈر میں لوڈ کی عدم فراہمی واپڈا انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن حیران کن صورتحال یہ ہے کہ واپڈا افسران و عملہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے چین کی نیند سوئے ہوئے ہیں جس پر گارڈن ٹاؤن، مظفر آباد، شیر شاہ اور چناب کے مکینوں نے مشترکہ طور پر متعلقہ واپڈا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی طور پر شیرشاہ روڈ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ علاقوں میں فوری طور پر بجلی بحال نہ کی گئی تو وہ احتجاجاً شیر شاہ روڈ بند کردیں گے۔ 

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -