بجٹ، ملازمتوں کا الگ کو ٹہ مختص کرنے کیلئے قانون سازی ضروری: پاکستان فورم 

بجٹ، ملازمتوں کا الگ کو ٹہ مختص کرنے کیلئے قانون سازی ضروری: پاکستان فورم 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)بجٹ میں آبادی کے مطابق حصہ چاہئے۔ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں بجٹ اور ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے مرکز اور صوبے میں حکمران وسیب کے ووٹوں سے برسراقتدار ہیں ان کو مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے 74 سال سے سرائیکی وسیب کا بد ترین استحصال ہو رہا ہے، دکھاوے کے طور پر یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ وسیب کا بجٹ الگ مختص کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

مختلف قوم پرست رہنماؤں نے ر روزنامہ پاکستان کے بجٹ موبائل فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قوم پرست رہنماء ظہور دھریجہ نے کہا کہ گزشتہ 74 سالوں سے وسیب کا استحصال ہوتا آرہا ہے ہر بجٹ میں لولی پاپ دیا جاتا ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں وسیب کو آبادی کے مطابق حصہ نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ عاشق خان بزدار نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں حکمران وسیب کے ووٹوں سے برسراقتدار ہیں ان کو مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے۔ سرائیکی رہنما ملک خضر حیات ڈیال نے کہا کہ پنجاب کے سرائیکی اضلاع کے ساتھ کے پی کے سرائیکی اضلاع کے ساتھ دیرہ اسماعیل اور ٹانک کو بھی حصہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 74 سال سے سرائیکی وسیب کا بد ترین استحصال ہو رہا ہے، دکھاوے کے طور پر یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ وسیب کا بجٹ الگ مختص کر دیا گیا ہے، مگر عملی طور پر وسیب کے وسائل تخت لہور و دیگر ترقی یافتہ علاقوں پر خرچ کر دیئے جاتے ہیں۔ سرائیکی رہنماوں نے کہا کہ بجٹ اور ملازمتوں کا الگ کوٹہ مختص کرنے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ سرائیکی رہنما اکبر خان ملکانی نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے لئے لولی پاپ کو مسترد کرتے ہیں۔ ملتان بہاولپور کی تفریق پیدا کرنے والے استعماری حربے استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، لفظ جنوبی پنجاب کو گالی سمجھتے ہیں، مسیح اللہ خان جام پوری نے کہا کہ بجٹ سے الفاظ کا گورکھ دھندہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ غریب کو ریلیف ملنا چاہئے، تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہئے اور میڈیا اداروں سے پورے ملک میں لاکھوں صحافی بیروزگار ہوئے ان کو برسرروزگار کیا جائے۔ شریف خان لشاری نے کہا کہ ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے،۔ہم اپنے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے  حاجی عید احمد دھریجہ  اور غلام عباس منہاس نے کہا کہ وسیب کے لئے الگ بجٹ کے لئے قانون سازی کی جائے۔سرائیکی وسیب کو آبادی کے مطابق حصہ دیا جائے۔سرائیکی قوم خیرات نہیں اپنا حق مانگتی ہیں 

بجٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -