حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کرلیا، وسیم خان بادوزئی 

حکومت نے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کرلیا، وسیم خان بادوزئی 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ  حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معاشی عشاریئے مثبت آرہے ہیں کورونا کی صورتحال میں جہاں دنیا بھر کے ممالک کی معیشت سخت متاثر ہوئی ہے وہیں عمران خان اور اس کی ٹیم کی کاوشوں سے 4 فیصد گروتھ درست معاشی سمت کی آئینہ دار ہے وزیرآعظم عمران خان کی جانب سے شعبہ ٹیکسٹائل و کنسٹریکشن سیکٹر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 میں ٹیکسز کی ریلیف سے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ماسوائے واویلے کے کوئی تعمیری و قومی ایشو نہیں ہے چور مچائے شور کے مترادف ہے جبکہ حکومت آئندہ بجٹ میں دو اہم ایشوز پر فوکس رکھے ہوئے ہے پہلی ملک کے عام شہری کو ہمہ جہت ریلیف اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانا ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں کے لیئے ملک کے ان علاقوں کو ترجیح دے رہی ہے جو ماضی کی حکومتوں میں نظرانداز ہونے سے پسماندگی کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار ہیلتھ کارڈ کا اجراء کرکے علاج کی سہولت غریب و متوسط طبقے کی دہلیز تک پہنچا دی ہے اسی طرح کسان پیکج کارڈ سے ملک کے کاشتکار خوشحال ہوں گے جب تک کاشتکاروں پر مبنی ملک کی 60 فیصد آبادی کو غربت سے نجات نہیں دلائیں گے تب تک خوشحالی کے دعوے سوائے لفاظی کے کچھ نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ کسان پیکج دینے سے آج ہم گندم، مکئی اور کاٹن سمیت خوراک میں خود کفیل ہوگئے ہیں حکومت کے معاشی اہداف و سمت درست ہونے کی وجہ سے آج آپ کی کرنسی بہتر پوزیشن کی جانب گامزن ہے اور ڈالر کی قدر کم ہورہی ہے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہورہا ہے ایکسپورٹ کی گروتھ بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن اقدامات اٹھانے سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وسیم خان بادوزئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -