احساس پروگرام کا طریقہ کارتبدیل: مستحق خواتین کو رقم کے بجائے یوٹیلٹی سٹورزسے راشن دینے کا فیصلہ
کوٹ چھٹہ(نمائند ہ پاکستان)وفاق حکومت کا بہت بڑا فیصلہ احساس پروگرام کا طریقہ کار تبدیل کرکے مستحق خواتین کو نقدر قم کی بجائے یوٹیلٹی سٹوروں سے راشن دینے کا فیصلہ کرلیا اور ساتھ ہی نئے سروے کے تحت شامل ہونے والوں کو باقاعدہ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے جو مقررہ وقت پر حکومتی سطح پرآنے والی رقوم بارہ ہزار روپے امدادی رقم کے بدلے مذکورہ رقم میں گھی چینی آٹا و دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائے(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
گی اس عمل کے لیے جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں قائم یوٹیلٹی سٹور و منی مارکیٹ عملہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاکہ آئندہ آنے والی احسا س پروگرام کی اقساط کے بدلے مستحق خواتین کو آسانی سے راشن و گھریلو اشیاء کی جاسکے۔ اس حکومتی فیصلے کو عوامی و سماجی حلقوں نے خوش آئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کے بدلے راشن و دیگر اشیاء کی فراہمی سے گھریلو بجٹ میں فائدہ ہوگا۔ جبکہ ایسے افراد کی بھی چھان بین کی جائے جو پہلے سے ہی خوشحال ہیں۔ مگر اس احساس پروگرام سے امدا د لے رہے ہیں۔ ایسے افراد کی بجائے غریب و تازہ دیہاڑی دار طبقہ کو مستفید کیا جائے۔ تو غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔