متحدہ عرب امارات، ویزوں کی تجدید ہونے سے سینکڑوں پاکستانی بے روزگار، صورتحال سنگین

متحدہ عرب امارات، ویزوں کی تجدید ہونے سے سینکڑوں پاکستانی بے روزگار، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی(بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات میں کورونا کے باعث ویزوں کی تجدید نہ ہونے سے سینکڑوں پاکستانی بے روزگار اور در بدر ہونے پر مجبور  (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
ہوگئے تفصیل کے مطابق وہاڑی کا شہری جبار احمد جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم ہے اور محنت و مزدوری کر کے قومی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے لیکن کرونا وبا کے دوران سینکڑوں پاکستانیوں سمیت اس کا ویزہ ایکسپائر ہو گیا جس کی دوبارہ تجدید نہ ہونے سے کوئی کمپنی ان پاکستانیوں کو ملازمت دینے کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے وہ تمام پاکستانی سخت پریشان ہیں جبکہ جبار احمد پر ایک فیملی کیس کی وجہ سے روزانہ کے حساب سے اس پر جرمانہ کی ادائیگی بڑھ رہی ہے انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستانی سفارت خانہ کو تحریری درخواست گزاری ہے لیکن وہ بھی کوئی مدد کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن انہوں نے ہمیں بالکل بے یارو مددگار چھوڑ دیاہے دیار غیر میں ہم پاکستانیوں کیلئے حکومت کے علاوہ کوئی مدد گار نہیں ہو سکتا لیکن ہم انتہائی اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں ہمارا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ ہمارے ویزوں کی تجدید کروائیں تاکہ ہم روزگار کے موقع تلاش کر سکیں۔
ویزوں