محکمہ ریلوے، گمشدہ لاکھوں روپے، قیمتی سامان ملنے پرمسافر خوشی سے نہال

 محکمہ ریلوے، گمشدہ لاکھوں روپے، قیمتی سامان ملنے پرمسافر خوشی سے نہال

  

 ملتان،خانقاہ شریف (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)پاکستان ریلوے پولیس ملتان ڈویژن نے فرض شناسی کی بہترین(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 مثال قائم کرتے ہوئے ریلوے مسافرکا گمشدہ بیگ جس میں قیمتی کپڑے اور ساڑے چا لاکھ روپے موجودتھے ڈھونڈکرواپس کردیئے.تفصیلات کیمطابق مسافر محمد جاوید 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس کے ذریعے بہاولپور تاکراچی جارہا تھاجس کابیگ ٹرین میں موجودایک فیملی غلطی سے اپنے ساتھ لے گئی.مسافر محمدجاویدنے اپنے بیگ کی گمشدگی کے بارے تھانہ ریلوے پولیس بہاولپوراطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ریلوے خضرحیات نے گمشدہ بیگ کوتلاش کیااور جوفیملی غلطی سے مطلوبہ بیگ ساتھ لے گئی تھی سے واپس لیکربعدازتصدیق اصل مالک کے حوالے کردیا.اپناقیمتی سامان اوررقم مں لغ450000 روپے واپس مل جانے پرمسافرنے ریلوے پولیس کاخصوصی شکریہ اداکیا ہے۔

محکمہ ریلوے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -