رواں سال صوبہ بھر میں 80ہزار دیہی مراکزمال قائم کرنیکی تیاریاں 

رواں سال صوبہ بھر میں 80ہزار دیہی مراکزمال قائم کرنیکی تیاریاں 

  

 مظفرگڑھ، کوٹ ادو، قصبہ گجرات (بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑنے کہاہے کہ حکومت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر محکمہ ریونیو کی سہولیات فراہم کر گی اس سال کے اختتام تک پنجاب بھر میں 80ہزار دیہی مراکز مال قائم کر دیئے جائیں گے یہ بات انہوں نے قصبہ گجرات میں دیہی مراکز مال کا افتتاح (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حمید اللہ ملک،ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن ندیم اجود چشتی، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران شمس اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض جتالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ محکمہ مال حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جو حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتا ہے کورونا کے ویکسین سنٹر کا قیام ہو،پرائس کنٹرول کا کام ہو،رمضان بازاروں کے انعقاد محکمہ مال تمام کام کو کرتا ہے لیکن اپنے کام میں پیچھے رہ گیا تھا۔اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ گاؤ ں گاؤں میں دیہی مراکز ما ل کے قیام سے اپنا کام احسن طریقہ سے سر انجام دے سکے گا۔اس کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ کے کام جس میں نکاح،طلاق کا اندراج،پیدائش اور فوتگی کا کاندراج وغیرہ بھی کے عمل ہے۔حکومت کا محکمہ مال کو جدید خطوط پر استوار کرنا ایک انقلابی اقدام ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ضلع بھر میں 30دیہی مراکز نے کام شروع کر دیا ہے۔دیہی مراکز مال کا قیام بورڈ آف ریو نیو کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کے دور دراز کے کاشتکاروں کو آسانیاں میسر ہونگی اور عوا م کو سہولت دے کر جو خوشی ہوتی ہے اس کی مثال نہیں۔دیہی مراکز مال پر فرد کا اجر اء،انتقالات کا اندراج،نقولات کی فراہمی،دیجیٹل کرڈ وری،ڈیجیٹل روزنامچہ اور ڈیجیٹل کتابت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا تے ہوئے کہا کہ اس کے مقامی لوگوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہقصبہ گجرات  میں وزیراعلی پنجاب کے حکم کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بابر حیات تارڑ نے دیہی مراکز مال قانونگوئی سرکل قصبہ گجرات میں قانونگوئی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب ترین نے پارکو آفیسر ندیم اجود چشتی کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر پرتباک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اسکے علاوہ انتظامیہ نے ایس ایم بی آر کو خوش کرنے کے لئے اور پھرتیاں دکھاتے ہوئے ایس ایم بی آر کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے پنڈال میں زمینداروں کو بٹھانے کی بجائے پٹواریوں اور انکے پرائیویٹ منشیوں کو پنڈال میں بٹھا دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نائب تحصیلدار سرکل قانونگوئی قصبہ گجرات نے شکایات لے کر آنے والے کسی بھی سائل کو تقریب میں داخل نہ ہونے دیا سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بابر حیات تارڑ اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے مختصر خطاب کیا۔

بابرحیات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -