فائزر کمپنی نے ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی 

فائزر کمپنی نے ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی 

  

 اسلام آباد(آن لائن) فائزر  کمپنی نے کورونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی کورونا ویکسین  تیار کرنیوالی کمپنی فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے ڈریپ سے رجوع کرلیا، فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے دستاویزات جمع کروادیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا، ڈریپ ایکسپرٹ کمیٹی نے  فائزر کی ویکسین سے متعلق دستاویز کو کلیئر کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس یکم جون کو طلب کیا گیا ہے، اجازت نامہ ملنے پر  فائزر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔فائزر نے نجی سیکٹر میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے اجازت طلب کی ہے، کمپنی کورونا ویکسین درآمد کرکے  پاکستان میں فروخت کرے گی۔ 

 فائزر کمپنی

مزید :

صفحہ اول -