امریکا میں مسافر بردار طیارہ  گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکا میں مسافر بردار طیارہ  گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

  

کولمبس(این این آئی)امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔طیارہ جنوبی کولمبس کے علاقے میں گرا تاہم طیارے کی منزل سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ریسکیو ادارے نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ اہل خانہ کی اجازت ملنے تک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے۔

 طیارہ گر کر تباہ

مزید :

صفحہ اول -