سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایبٹ آباد سنٹرل جیل کا دورہ

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا ایبٹ آباد سنٹرل جیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور) پاکستان نیوز( سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف اور قیدیوں سے ملاقات کی۔سپیکر مشتاق غنی نے سٹاف اور قیدیوں کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور جن سہولیات کا فقدان تھا انکی فراہمی کا وعدہ کیا۔سنٹرل جیل پہنچنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ وسیم خان نے سپیکر مشتاق غنی کا استقبال کیا.سپیکر مشتاق غنی نے قیدیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات لی جن میں سرفہرست فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب تھی جس پر سپیکر نے اعلان کیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ برائے سٹاف و قیدی, پانی کی بڑی ٹینکی, ٹیوب ویل اور بیٹھنے کے لئے بینچوں کی تنصیب کا کام عنقریب شروع کردیا جائے گا. جیل حکام نے جیل کے لئے الگ سے بجلی ترسیل کی لائن کا بھی مطالبہ کیا،گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کی صورت میں سٹاف اور قیدیوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا. اس کے علاوہ سٹاف کے لئے نئے بیریکس, رہائشی فلیٹس کی تعمیر, نشے کے عادی قیدیوں کے لئے بحالی مرکز کا قیام, قیدیوں کے نفسیاتی علاج کے لئے ایک ماہر نفسیات کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی, ڈسپنسری کی تعمیر, جیل کے لئے جدید سی سی ٹی وی کیمروں  اور خاردار تاروں کی تنصیب اور جیل کے لئے الگ سے ایمبولینس کی فراہمی شامل ہے.

مزید :

صفحہ اول -