مہنگائی اور قرضے آسمان سے  باتیں کر رہے،شیری رحمان

مہنگائی اور قرضے آسمان سے  باتیں کر رہے،شیری رحمان

  

 اسلام آباد (این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تمام معاشی شعبے وینٹیلیٹر پر ہیں، مہنگائی اور قرضے آسمان سے باتیں کر رہے، ان حالات میں حکومت 4.8 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کیسے کرسکتی ہے؟۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، پی ایس ڈی پی کو کم کیا گیا ہے، مہنگائی اور قرضے آسمان سے باتیں کر رہے، ان حالات میں حکومت 4.8فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کیسے کرسکتی ہے؟ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو خدشا ہے کہ پاک کی شرح نمو جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہوگی۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ اول -