اسرائیلی فورسز کی احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ ا،ایک اور فلسطینی زہید

اسرائیلی فورسز کی احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ ا،ایک اور فلسطینی زہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنیوالے ایک اور فلسیطنی شہری کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر احتجاج کرنیوالے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ جمعہ کے روز سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے ناجائز قبضے کیخلاف احتجاج کیا تو اس دوران اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کی جس سے 28 سالہ زکریا حمائل شہید ہوگیا۔واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز پر راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کسی اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔اس سے قبل منگل کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید کیا تھا۔واضح رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 240 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے ہزاروں فلسطین بے گھر بھی ہوگئے  ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -