کوروناوائرس سے مزید 56 اموات، 2 ہزار 697 کیسز رپورٹ

کوروناوائرس سے مزید 56 اموات، 2 ہزار 697 کیسز رپورٹ
کوروناوائرس سے مزید 56 اموات، 2 ہزار 697 کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید 56 اموات اور دو ہزار 697 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہے۔
ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے اور آٹھ لاکھ 39 ہزار 322 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں نو ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 14، خیبرپختونخواچار ہزار 60، اسلام آباد 757، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 276 اور آزاد کشمیر میں 540 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔