پنجاب میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
پنجاب میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 اموات ہوئیں ۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے 696 مثبت کیسز آئے ، جب سے کورونا شروع ہوا ہے سب سے کم شرح آءی ہے ، لاہور میں کورونا کی شرح 1٫5 فیصد آئی ، جتنے مریض داخل ہو رہے ہین اتنے ہی گھروں کو جا رہے ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھ اکہ گزشتہ ایک ہفتے میں دیکھا گیا صھتیاب مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ، کورونا کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے ، آپ سب کی کاوشوں، ایس او پیز پر عملدرآمد سے فائدہ ہوا ہے ، اب ہم اس اپوزیشن میں ہیں کہ آہستہ آہستہ ادارے کھول رہے ہیں تمام کمرشل نقل و حرکت پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے ۔

وزیر صحت نے کہا کہ آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت ہے لیکن ان ڈور پر پابندی عائد ہے ، واٹر سپاٹ ، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت دے دی ، سینما اور تھیٹر ابھی بھی بند ہیں اس پر ابھی فیصلہ کرنا ہے ۔ ٹور ازم سیکٹر کو ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر  ویکسین لگوائیں تو چار ماہ میں  وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ہمار پاس 14 لاکھ کے قریب ویکسین موجود ہے،  بہت جلد ہم اپنی ویکسین خود بنانا شروع کر دیں گے ، 

 ایک لاکھ 59 ہزار ویکسین روزانہ کی بناید پر لگائی جا رہی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -