پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف لیکن اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ وزارت صحت نے اعلان کردیا

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف لیکن اب یہ کہاں اور کس ...
پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف لیکن اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ وزارت صحت نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ایک شخص میں کورونا کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوچکی ہے جسے صحت یابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم اس کے اہلخانہ میں سے کسی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص 8 مئی کو پاکستان پہنچا تھاجس کی نشاندہی ایئرپورٹ پر سکریننگ سے ہوئی ، ٹریسنگ پر پتہ چلا کہ متاثرہ شخص کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔ مریض کو اسلام آباد میں سرکاری قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا جسے صحت یابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

وزارت نے بتایا کہ اس مریض کیساتھ سفر کرنیوالے دیگر افراد کی سکریننگ جاری ہے ۔