میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا: سارہ خان کا انکشاف

میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا: سارہ خان کا انکشاف
میرے والد کا کورونا سے انتقال ہوا تھا: سارہ خان کا انکشاف
سورس: Instagram/sarahkhanofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد کا انتقال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا تھا،اداکارہ نے کہا تھا کہ ’جب میرے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو گھر کے تمام افراد نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے جس کے نتیجے میں فلک اور مجھ سمیت میرے بھائی بہن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔‘

گزشتہ دنوں سارہ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے والد کے انتقال کی وجہ بتائی تھی۔سارہ خان نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے والد کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور صرف پانچ دن کے اندر اُن کا انتقال ہوگیا تھا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہماری قوتِ مدافعت مضبوط تھی جس کی وجہ سے ہم کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے تھے لیکن چونکہ والد کی عُمر 70 سال سے زائد تھی تو وہ کورونا کو شکست نہ دے سکے اور انتقال کرگئے۔‘سارہ خان نے کہا کہ ’ہم سب لوگوں کو کورونا وائرس کی الگ الگ علامات ظاہر ہوئی تھیں کسی کو بخار تھا تو کسی کو نزلہ زکام۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’کورونا وائرس کے دوران مجھے شدید سر درد ہوتا تھا جو برداشت کرنا بہت مشکل تھا جبکہ میرے بھائی کو کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔‘واضح رہے کہ سارہ خان نے سال 2017ء میں اپنی والدہ کو کھودیا تھا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں اُن کے والد بھی انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

تفریح -