اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی
اداکارہ ریما کی بارش میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: Instagram/iamreemakhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) ماضی میں لالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ ریما خان نے امریکہ کی بارش میں گلوکار سجاد علی کے گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

حال ہی میں ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں امریکا کی بھیگی سڑکوں پر واک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ریما خان نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو گلوکار سجاد علی کے مقبول ترین گانے ’بارش‘ پر بنائی۔اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں ’بارش‘ لکھا اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ’یہ سجاد علی کا بہترین گانا ہے۔‘ریما خان کی اس ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک 99 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان امریکا کی بارش اور خوبصورت موسم سے کافی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ سجاد علی کا گانا ’بارش‘ گزشتہ سال فروری میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے میں سجاد علی کے ساتھ اُن کے بیٹے خوبی علی اور اداکارہ ریما خان نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس گانے کی پروڈکشن اور کمپوزیشن سجاد علی نے کی تھی جبکہ گانے کو تحریر بھی گلوکار نے ہی کیا تھا۔

مزید :

تفریح -