حکومت نے خطبات جمعہ تیار کرنے کیلئے کسی سے نہیں کہا، علامہ طاہر اشرفی

حکومت نے خطبات جمعہ تیار کرنے کیلئے کسی سے نہیں کہا، علامہ طاہر اشرفی
حکومت نے خطبات جمعہ تیار کرنے کیلئے کسی سے نہیں کہا، علامہ طاہر اشرفی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی کو بھی خطبات جمعہ تیار کرنے کے لئے نہیں کہا گیا ہے۔ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثالی صورتحال ہے۔

نجی ٹی وی جیو ٹی وی کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج متحدہ عالمی بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکو دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل اگر چیخ رہا ہے تو پاکستان پر چیخ رہا ہے، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیز فائر بھی وزیرا عظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے ہوا۔ پاکستانی قوم کل بھی فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی تھی اور آج بھی ان کے ساتھ کھڑ ی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام اقلیتی برادریوں نے بھی مکمل تعاون کیا ہے، تمام مذاہب کے مقدسات کا احترام ہمارے لئے مقدم ہے۔ہم نے آگ میں کھڑے ہو کر امن کی بات کی ہے۔

مزید :

قومی -