طیارہ حادثات میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالی مشہور شخصیات

طیارہ حادثات میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالی مشہور شخصیات
طیارہ حادثات میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالی مشہور شخصیات

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیاستدانوں ، فیشن انڈسٹری اور شوبز شخصیات سمیت دیگر افراد ہوائی جہاز کا سفر کرتے ہیں اور اس سفر کو محفوط بھی سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں کہ انسان کا بچ جانا معجزے سے کم نہیں ہوتا۔ ذیل میں ایسے ہی تجربات دنیا کی مشہور شخصیات نے خود بیان کئے ہیں جو طیارہ حادثات میں بال بال محفوظ رہے ہوں ۔

جینیفر انسٹن 

امریکا کی خوبصورت اداکارہ جینیفر انسٹن کو شہرت فرینڈز سیریز میں ریچل گرین کے کردار سے حاصل ہوئی ، 52 سالہ اداکارہ اپنی زندگی کی 50 ویں سالگرہ منانے میکسیکو کے علاقہ کابو جا رہی تھیں جب وہ مشکل سے دو چار ہوئیں، اپنے زندگی کے خوفناک تجربے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ جب ہماری طیارہ ٹیک آف کے نزدیک تھا تو ہم نے ایک بہت زوردار دھماکہ سنا ،  یہ بالکل کسی بہت گہرے اور بڑے گڑھے کی طرح کا تھا۔

جیسن موموا

جیسن موموا ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں ، جنہوں نے ایکوا مین اور گیم آف تھرون جیسے پراجیکٹ بنائے، اپنی زندگی میں وہ بھی ایسے ہی لمحات سے دو چار ہوئے جب سال 2019 میں اداکار ایک طیارے میں تھے جس میں آگ بھڑک اٹھی ، بعد میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جہا کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور پائلٹ پام سپرنگس انٹرنیشنل ائیرپورت پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔

باراک اوباما

باراک اوباما امریکا کے 44 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں، ان کی زندگی سیاسی رکاوٹوں اور کامیابیوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔  59 سالہ باراک اوباما سال 2008 میں میں ایک فضائی سفر کر رہے تھے جب ان کے طیارے کو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی ،  بعد ازاں انکشاف ہوا کہ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ فنی خرابی کے باعث کی گئی۔

ایشٹن کچر

رانچ سٹار ایشٹن کچر فلم سپریڈ کے پریمیئر کیلئے ایک فلائٹ سے نیو یارک جا رہے تھے کہ ان کے طیارے کو بھی ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 43 سالہ سپر سٹار نے اپنی زندگی کے بد ترین تجربے سے متعلق بتایا کہ سال 2009 میں جب یہ بد ترین واقعہ پیش آرہا تھا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میرے طیارے نے ابھی ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے ، انجن اوور ہیٹ ہو گئے ہیں ۔

ٹوریس بارکر

ٹوریس بارکر کورٹنی کاردشن کے ساتھ تعلقات کی بنا پر کافی عرصہ تک خبروں کی زینت بنے رہے ۔ بلینک 182 ڈرمر بھی ایک سنگین طیارہ حادثہ کا شکار ہوئے جس میں انہیں 11 ہفتے ہسپتال میں گزارنے پڑے۔  اپنے اس مشکل اور تکلیف دہ وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے 45 سالہ ڈرمر نے کہا کہ مجھے تکلیف سے محسوس ہوتا تھا کہ میں جہنم میں ہوں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -