سندھ رینجرز کی مختلف کارروائیاں، تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

سندھ رینجرز کی مختلف کارروائیاں، تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط
سندھ رینجرز کی مختلف کارروائیاں، تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گڈو چیک پوسٹ پر مختلف کارروائیوں کے دورانتین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سندھ رینجرز کا کسٹم حکا م کے ساتھ تعاون جاری ہے۔اس ضمن میں ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ سندھ رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کشمور میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع گڈو چیک پوسٹ پر کارروائیاں کی ہیںجن میں تین نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ہیں۔

ترجمان رینجر کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں میں دوعدد ٹویوٹا کرولا سیلون اور ایک ٹویوٹا وٹز شامل ہیںجوکہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -