شہباز شریف کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت

شہباز شریف کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے ...
شہباز شریف کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل بجٹ کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے حکمت عملی کا جائزہ لے۔

 تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کیے جائیں گے۔

لیگی صدر نے کہا کہ حکومت جھوٹ سے اعدادوشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا، بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرا اضافے کے حقائق کوبھی اجاگر کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -