مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی ووڈ سٹار سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے منسلک دو سپر سٹار اداکارائیں مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاؤلہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ،مادھوری نے 1999میں ڈاکٹر شریام سے شادی کی جبکہ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے 1995میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔دونوں اداکارائیں ماضی میں بھارتی شو کافی ود کرن میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اور دوران شو اداکاراؤں نے بھارتی فلم سٹاروں سے شادی نہ کرنے کی وجوہات سے متعلق انکشاف کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ میں نے کافی کام کیا ہے جبکہ عامر کے ساتھ میں نے صرف دو فلمیں کی لیکن شادی کسی سے بھی اس لیے نہیں کی کیوں کہ شاید میں اس حوالے سے کسی کو پسند ہی نہیں کرتی میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں ۔

دوسری جانب اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا انہیں جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے شوہر بھی بطور اداکار ان کی طرح بناؤ سنگھار میں مصروف رہتے تو وہ ہوسکتا ہے انہیں ہینڈل نہ کرپاتی۔

مزید :

تفریح -