وزیراعلیٰ پنجاب کا پسرور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا پسرور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب کا پسرور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر نوٹس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارن نے پسرور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ عثما ن بزدار کی جانب سے پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ واقع میںملوث ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کرکے مزید کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار کی جانب سے متاثرہ خاندان کوفوری انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

مزید :

قومی -