میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیر اعظم پاکستان کیساتھ مل کر ایماندار ہوگیا، راجہ فاروق حیدر 

میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیر اعظم پاکستان کیساتھ مل کر ایماندار ہوگیا، راجہ ...
میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیر اعظم پاکستان کیساتھ مل کر ایماندار ہوگیا، راجہ فاروق حیدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ الیکشن میں عوام جس کو ووٹ دیں اسے تسلیم کیا جائے ، میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیر اعظم پاکستان کیساتھ مل کر ایماندار ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور ان کے حواری کہتے ہیں آزاد کشمیر سے کرپٹ حکومت ختم کریں گے ، عمران خان صاحب الٹا لٹک کر آجائیں تو بھی آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں مرضی کا الیکشن چاہتی ہے ،  الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ آزاد کشمیر میں نہیں ہو سکتا، ہمارے لوگوں کو توڑ کر یہ کیسی تبدیلی لا رہے ہیں ، میر اایک کرپٹ وزیر اب ایماندار ہو گیا ہے ۔

مزید :

قومی -