یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوں گی؟ حکومت کا بجلیاں گرانے کا فیصلہ

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوں گی؟ حکومت کا بجلیاں گرانے کا فیصلہ
یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوں گی؟ حکومت کا بجلیاں گرانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -