ایران کے دو بحر ی جنگی جہازوں نے ایسے ملک کا رخ کرلیا کہ امریکہ پریشان ہو گیا ،جہازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی 

ایران کے دو بحر ی جنگی جہازوں نے ایسے ملک کا رخ کرلیا کہ امریکہ پریشان ہو گیا ...
ایران کے دو بحر ی جنگی جہازوں نے ایسے ملک کا رخ کرلیا کہ امریکہ پریشان ہو گیا ،جہازوں کی کڑی نگرانی شروع کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کی جانب سے ایران کے دو بحری جنگی جہازوں کی نگرانی کی جا رہی ہے جن کا رخ وینزویلا کی جانب ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق تین با خبر افراد نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ ایران کی ایک فریگٹ اور ایک جہاز مکران اس وقت افریقا کے مشرقی ساحل کی پٹی پر جنوب کی سمت رواں دواں ہیں۔ واضح رہے کہ مکران جہاز پہلے ایک تیل بردار جہاز تھا جس کو تیرتے ہوئے اڈے میں تبدیل کر دیا گیا۔مذکورہ تینوں افراد نے مزید بتایا کہ امریکی ذمہ داران کو پورے یقین سے نہیں معلوم کہ ایرانی جہازوں کی منزل کیا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ یہ آخر کار وینزویلا کا رخ کریں گے، وینزویلا کی سمت ایران کے بحری جنگی جہازوں کی موجودگی علاقے میں امریکی حکام کے لیے ایک چیلنج ہو گا۔
ایرانی فوج کی ایک رپورٹ کے مطابق مکران جہاز کا وزن 1.21 لاکھ ٹن ہے۔ اس پر ہیلی کاپٹروں کے لیے ایک ضخیم ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔ یہ جہاز ایک وقت میں پانچ ہیلی کاپٹروں اور لڑائی میں کام آنے والا 82 ہزار ٹن مختلف سامان لے جا سکتا ہے۔ یہ جہاز ساحل پر پہنچے بغیر ایک ہزار دن اور رات پانی میں تیرتے ہوئے گزارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔